the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
راشٹریہ جنتادل کے سربراہ نے انکم ٹیکس کی کارروائی کو بدلے کی سیاست قرارد یتے ہوئے اقتدار کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے ۔ یہی نہیں لالو یادو نے ٹویٹ کرکے بی جے پی اور آر ایس ایس پر بھی نشانہ سادھا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے دھچکا ملنے کے بعد ان 22 ٹھکانوں پر انکم ٹیکس حکام نے 1000 کروڑ روپے کی گمنام جائیداد کے معاملے میں چھاپہ ماری کی تھی ۔

لالو پرساد یادو نے ٹویٹ کرکے بی جے پی اور آر ایس ایس پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں سنیں، خواہ میری جو بھی صورت حال ہو، لالو تم لوگوں کو دہلی کی کرسی سے اتاردے گا .. میں صاف صاف کہہ رہا ہوں کہ



مجھے ڈرانے کی ہمت نہ کرو۔

قبل ازیں منگل کو بہار کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب لالو پرساد یادو نے ٹویٹ کیا تھا کہ بی جے پی کو نیا اتحاد مبارک ہو۔ لالو ڈرنے والا نہیں ہے۔ جب تک آخری سانس ہے فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑائی لڑتا رہوں گا۔

اس ٹویٹ کے بعد لوگوں کو لگنے لگاکہ کہیں اتحاد خطرے میں تو نہیں ہے ، لیکن اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد ہی لالو یادو نے اپنے اسی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ زیادہ لعاب مت ٹپكاو، اتحاد اٹوٹ ہے۔ ابھی تو مزید ہم خیال پارٹیوں کو شامل کرنا ہے۔ میں بی جے پی کی سرکاری مشینری اور سرکاری ساتھیوں سے نہیں ڈرتا۔ بی جے پی آر ایس ایس کو لالو کے نام کپکپی ہونے لگتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.